صدق و صفا
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - سچائی اور خلوص۔ میں لو ممباہوں تری دھرتی پر تختۂ دار پہ اک صدق و صفا کا شعلہ ( ١٩٧٩ء، شیخ ایاز (شخص اور شاعر)، ١٠٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے مرکبِ عطفی ہے۔ عربی سے مشتق دو اسما 'صدق' اور صفا کے درمیان 'و' بطور حرفِ عطف ملنے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'صدق' معطوف اور 'صفا' معطوف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٠٠ء کو "زین المجالس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر